بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
صفیں سیدھی کرنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل صفیں سیدھی کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1297 سنن دارمی
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَسَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اپنی صفیں برابر رکھو، کیونکہ صفوں کا برابر رکھنا نماز کو کامل کرنا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1297]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1298] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 723] ، [مسلم 433] ، [أبويعلی 2997] ، [ابن حبان 2171]
وضاحت
(تشریح حدیث 1296)
یعنی صفیں سیدھی رکھنا نماز کو تمام و کمال تک پہنچانے کا ایک سبب ہے، اور رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صفیں سیدھی رکھنے کے لئے بڑا اہتمام فرماتے تھے اور ہمیشہ اس کی تاکید کرتے اور صف میں سیدھے کھڑے نہ ہونے پر وعید سناتے تھے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح والحديث متفق عليه