بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نماز میں داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ کے پکڑنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل نماز میں داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ کے پکڑنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1275 سنن دارمی
أَبُو نُعَيْمٍ ، زُهَيْرٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَضَعُ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى قَرِيبًا مِنْ الرُّسْغِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنا دایاں ہاتھ بائیں پر رکھتے تھے گٹے پر ( «رُسغ» پہنچے اور کلائی کے جوڑ کو کہتے ہیں)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1275]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1277] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [نسائي 888] ، نیز اسی طرح یہ روایت [مسلم 401] اور [ابن ماجه 801] میں بھی موجود ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 1805] ، [موارد الظمآن 447]
وضاحت
(تشریح حدیث 1274)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قیام کی حالت میں اسی طرح دایاں ہاتھ کو بایاں پر رکھنا چاہئے، نسائی کی روایت میں قبض کا لفظ ہے یعنی دایاں ہاتھ سے بایاں ہاتھ کو پکڑتے تھے۔
الحكم: إسناده صحيح