بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حیض کا خون کپڑے سے صاف کرنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض کا خون کپڑے سے صاف کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 795 سنن دارمی
أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ جَدَّتِهَا أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ امْرَأَةً وَهِيَ تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ تَصْنَعُ بِثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا؟، قَالَ: "إِنْ رَأَيْتِ فِيهِ دَمًا فَحُكِّيهِ، ثُمَّ اقْرُصِيهِ، ثُمَّ انْضَحِي فِي سَائِرِ ثَوْبِكِ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
فاطمہ بنت المنذر نے اپنی دادی (یا نانی) سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے ایک عورت کو رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کر تے سنا، وہ کہہ رہی تھی کہ جب وہ حیض سے پاک ہو تو اپنے کپڑے کا کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس پر خون دیکھو تو پہلے کھرچ لو، پھر پانی سے مل کر دھو ڈالو، پھر سارے کپڑے پر پانی ڈال دو، پھر اس میں نماز پڑھ سکتی ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 795]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 799] »
یہ حدیث ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 356، 361] ، [ابن خزيمه 276] ، [مسند أحمد 345/6] ، [مصنف ابن أبى شيبه 95/1] بلکہ یہ حدیث متفق عليہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 227، 307] ، [مسلم 291] ، [ترمذي 138] ، [نسائي 294] ، [صحيح ابن حبان 1396] و [مسند الحميدي 322]
وضاحت
(تشریح حدیث 794)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کپڑے پر اگر حیض کا خون لگ جائے تو صاف کر کے دھو کر اس میں نماز پڑھی جا سکتی ہے، جیسا کہ دوسری صحیح روایات میں ہے: سیدہ عائشہ و سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں انھیں ایسا ہوتا اور وہ کپڑا دھو کر اسی میں نماز پڑھتی تھیں، جیسا کہ باب نمبر 105 میں آگے آ رہا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح