بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
ایک جگہ کی زمین دوسری جگہ کی زمین کو پاک کر دیتی ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل ایک جگہ کی زمین دوسری جگہ کی زمین کو پاک کر دیتی ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 765 سنن دارمی
يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أُمَّ سَلَمَةَ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّهَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي فَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ؟، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ"، قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ: تَأْخُذُ بِهَذَا؟، قَالَ: لَا، أَدْرِي.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ام ولد ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف سے مروی ہے کہ وہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور عرض کیا کہ میں اپنا دامن لمبا رکھتی ہوں اور گندی زمین سے گزر ہوتا ہے (یعنی دامن ناپاک ہو جاتا ہے)، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے: وہ زمیں جو اس ناپاک زمیں کے بعد آتی ہے اسے پاک کر دیتی ہے۔ راوی نے کہا: میں نے امام دارمی سے پوچھا: آپ کا یہی فتویٰ ہے؟ انہوں نے کہا: مجھے معلوم نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 765]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده جهالة ولكنه صحيح بشواهده، [مكتبه الشامله نمبر: 769] »
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن اس کے شواہد موجود ہیں۔ دیکھئے: [أبوداؤد 383] ، [ترمذي 143] ، [ابن ماجه 531] ، نیز اس کا شاہد [بخاري 222] ، [مسلم 286] ، [أبويعلی 4623] و [ابن حبان 1372] میں ہے۔
وضاحت
(تشریح حدیث 764)
امام دارمی رحمہ اللہ نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا کیونکہ اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔
نجاست اگر مرطوب ہو تو دھونا لازمی ہے۔
الحكم: في إسناده جهالة ولكنه صحيح بشواهده