بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
آگ پر پکے کھانے سے وضو کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل آگ پر پکے کھانے سے وضو کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 749 سنن دارمی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، اللَّيْثُ ، عُقَيْلٌ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، خَارِجَةَ بْنَ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ ، زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، أَنَّ خَارِجَةَ بْنَ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَاهُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الْوُضُوءُ مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ"، قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ: تَأْخُذُ بِهِ؟، قَالَ: لَا.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
خارجہ بن زید انصاری نے خبر دی کہ ان کے والد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کہتے سنا: جو آگ پر پکا ہو اس کے کھانے سے وضو ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ کا عمل اس پر ہے؟ فرمایا: نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 749]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح كاتب الليث، [مكتبه الشامله نمبر: 753] »
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن امام مسلم نے صحیح سند سے ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [مسلم كتاب الحيض 351] ، [المعجم الكبير 4833 و 4834] ، [نسائي 179] ، [ابن حبان 1124] و [مجمع الزوائد 1315]
وضاحت
(تشریح حدیث 748)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے۔
لیکن یہ حدیث آگے آنے والی حدیث سے منسوخ ہے اور وضو سے مراد دھونا، کلی کرنا ہے۔
شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ صدر اول کا اس پر اجماع ہوگیا تھا کہ آگ کی پکی چیز کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے نواقض وضو میں سے صرف: ریح، نوم، مسِّ ذکر کی احادیث ذکر کی ہیں، دیگر محدثین نے وضو توڑنے والی چیزوں میں خارج من السبیلین، پیشاب، پائخانہ، خون، مذی، ودی، منی اور بدن کے کسی بھی حصے سے خون نکلنے سے، لیٹ کر سو جانے، اور بنا حائل کے شرمگاہ کو چھونے، اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کے ٹوٹ جانے کی بھی احادیث ذکر کی ہیں۔
بکری کا گوشت کھانے یا کپڑے کے اوپر سے شرمگاه کو ہاتھ لگانے اور بیٹھے بیٹھے سو جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، جیسا کہ امام دارمی رحمہ اللہ نے اپنا مسلک بیان کیا ہے اور یہ ہی راجح ہے۔
(واللہ اعلم)۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح كاتب الليث