بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
ہر نماز کے لئے وضو کرنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل ہر نماز کے لئے وضو کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 743 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ ، عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ"، وَكَانَ أَحَدُنَا يَكْفِيهِ الْوُضُوءُ مَا لَمْ يُحْدِثْ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے، اور ہم میں سے ہر ایک کو وضو اس وقت تک کافی ہوتا جب تک کوئی وضو توڑنے والی چیز پیش نہ آ جاتی۔ (یعنی پیشاب، پاخانہ، نیند وغیرہ)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 743]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 747] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 214] ، [معجم الكبير 365/6] ، [البيهقي 162/1] ، [شرح السنة 230] ، [ترمذي 60] ، [أحمد 132/3]
وضاحت
(تشریح حدیث 742)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نماز کے لئے نیا وضو مستحب ہے اور ایک وضو سے کئی نمازیں بھی ادا کی جا سکتی ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح