بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سر اور کانوں کے مسح کرنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل سر اور کانوں کے مسح کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 731 سنن دارمی
مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، إِسْرَائِيلُ ، عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عُثْمَانَ
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ "تَوَضَّأَ، فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ أَوْ كَالَّذِي صَنَعْتُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شقیق بن سلمہ نے کہا: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا، انہوں نے اپنے سر اور دونوں کانوں کے ظاہر و باطن کا مسح کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نے ویسے ہی وضو کیا جس طرح میں نے کیا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 731]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 735] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 110] ، [ابن الجارود 72] ، نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 198/1]
وضاحت
(تشریح حدیث 730)
اس حدیث سے کان کا مسح کرنا ثابت ہوا اور یہ بھی سنن الوضوء میں سے ہے۔
الحكم: إسناده حسن