☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: «وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ»:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← وضو اور طہارت کے مسائل← باب: «وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ»:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 729 Sunan Darimi
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، جَعْفَرٌ هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ ، مَنْصُورٍ ، هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، أَبِي يَحْيَى ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرٌ هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ، أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(خشک) ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے، چنانچہ اچھی طرح وضو کرو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 729]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 733] »
اس حدیث کی یہ سند حسن، لیکن متن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 163] ، [مسلم 241] ، [أبوداؤد 97] ، [نسائي 111] ، [ابن ماجه 450] ، [ابن حبان 1055]
Grade: إسناده حسن
Hadith No.: 730 Sunan Darimi
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ يَمُرُّ بِنَا وَالنَّاسُ يَتَوَضَّئُونَ مِنْ الْمِطْهَرَةِ، وَيَقُولُ: "أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ"، قَالَ: أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هَذَا أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
محمد بن زیاد نے کہا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا جو ہمارے پاس سے گزر رہے تھے اور لوگ لوٹے سے وضو کر رہے تھے، وہ کہہ رہے تھے: اچھی طرح وضو کرو۔ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:”خشک ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔“ ابومحمد نے کہا: یہ روایت میرے نزدیک سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ کی روایت سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 730]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 734] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 165] ، [مسلم 242] ، [ترمذي 41] ، [نسائي 110] ، [ابن ماجه 453] ، [ابن حبان 1088]
وضاحت
(تشریح احادیث 728 سے 730)
اس روایت سے واضح ہوتا ہے کہ «اِسْبِغُوْا الْوُضُوْءَ» سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے، اور «وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ» نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ وضو کرتے وقت اگر ایڑی سوکھی ره جائے تو ایسا شخص عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔
Grade: إسناده صحيح