بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
وضو کے لئے بسم اللہ کہنا
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل وضو کے لئے بسم اللہ کہنا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 714 سنن دارمی
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بسم اللہ نہ کہے اس کا وضو نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 714]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 718] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 397] ، [مسند أبى يعلی 1060، 1221] ، [دارقطني 71/1] و [ابن أبى شيبه 3/1]
وضاحت
(تشریح احادیث 712 سے 714)
اس حدیث کے پیشِ نظر امام احمد رحمہ اللہ نے وضو سے پہلے بسم اللہ کہنا واجب قرار دیا ہے۔
اور ائمہ ثلاثہ (رحمہم اللہ) نے مسنون کہا ہے۔
اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ نے فرمایا: جس نے عمداً بسم اللہ نہ کہا اس کا وضو نہیں ہوا۔
الحكم: إسناده حسن