☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاَءِ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← وضو اور طہارت کے مسائل← باب مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاَءِ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 703 Sunan Darimi
مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، إِسْرَائِيلُ ، يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ، قَالَ:"غُفْرَانَكَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
یوسف بن ابی بردہ نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو فرماتے: «غُفْرَانَكَ» یعنی ”اے اللہ میں تیری مغفرت چاہتا ہوں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 703]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 707] »
بعض محققین نے اس روایت کو حسن کہا ہے۔ دیکھئے [أحمد 269/1] ، [أبوداؤد 30] ، [ترمذي 7] ، [ابن ماجه 300] ، [المستدرك 158/1] ، [صحيح ابن حبان 1444] و [شرح السنة 379/1]
وضاحت
(تشریح حدیث 702)
اس حدیث سے بیت الخلاء سے نکلنے پر «غُفْرَانَكَ» کہنا ثابت ہوا، یعنی: ”اے اللہ! میں تیری مغفرت چاہتا ہوں۔
“ گویا کہ آپ سے اس مدت میں جو ذکرِ الٰہی نہ ہو سکا اس تقصیر پر الله تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے ہیں، سبحان اللہ کیا شانِ عبودیت اور تشکر و امتنان ہے۔
Grade: إسناده صحيح