بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
ہڈی یا گوبر سے استنجا کرنے کی ممانعت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل ہڈی یا گوبر سے استنجا کرنے کی ممانعت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 695 سنن دارمی
أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ هُوَ ابْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ ، الْوَلِيدِ بْنِ مَالِكٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ هُوَ ابْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ مَالِكٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ مَوْلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: "أَنْتَ رَسُولِي إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْكُمْ السَّلَامَ، وَيَأْمُرُكُمْ أَنْ لَا تَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ، وَلَا بِبَعْرَةٍ"، قَالَ أَبُو عَاصِمٍ مَرَّةً: وَيَنْهَاكُمْ أَو يَأْمُرُكُمْ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے کہا کہ: تم اہل مکہ کے لئے میرے قاصد و مبلغ ہو، سو ان سے کہہ دینا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہیں سلام کہتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ ہڈی اور لید یا گوبر سے استنجاء نہ کرو۔ ابوعاصم نے ایک روایت میں کہا: «ينهاكم أو يأمركم» ۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 695]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف والحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 672] »
اس سند سے یہ حدیث ضعیف ہے، لیکن حدیث کا معنی صحیح ہے جیسا کہ اثر رقم (694) میں بھی گزر چکا ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف والحديث صحيح