بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 995 — حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان حدیث 995
أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ الْحَسَنَ، قَالَ فِي النُّفَسَاءِ الَّتِي تَرَى الدَّمَ: "تَرَبَّصُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، ثُمَّ تُصَلِّي"، وَقَالَ الشَّعْبِيُّ:"شَهْرَيْنِ ثُمَّ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
معتمر بن سلیمان نے اپنے والد سے روایت کیا کہ امام حسن بصری رحمہ اللہ نے نفساء کے بارے میں فرمایا: اگر وہ خون دیکھیں تو چالیس دن تک انتظار کریں، پھر نماز پڑھیں۔ راوی نے کہا: اور امام شعبی رحمہ اللہ نے کہا: دو مہینے تک انتظار کرے گی، پھر وہ مستحاضہ کے حکم میں ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 995]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «أثران بإسناد واحد وهو أسناد جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 999] »
اس قول کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 367/4 -368]
الحكم: أثران بإسناد واحد وهو أسناد جيد
← پچھلی حدیث (994) باب پر واپس اگلی حدیث (996) →