بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 991 — حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان حدیث 991
أَبُو الْوَلِيدِ ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، أَبِي سَهْلٍ الْبَصْرِيِّ ، مُسَّةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي سَهْلٍ الْبَصْرِيِّ، عَنْ مُسَّةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كَانَتْ النُّفَسَاءُ"تَجْلِسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، وَكَانَتْ إِحْدَانَا تَطْلِي الْوَرْسَ عَلَى وَجْهِهَا مِنْ الْكَلَفِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نفاس والی عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں چالیس دن یا چالیس رات بیٹھ رہتیں اور ہم میں سے کوئی اپنے چہرے کی جھائیوں پر ورس مل لیتی تھی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 991]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 995] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أحمد 303/6] ، [أبوداؤد 311] ، [ترمذي 139] ، [ابن ماجه 648] ، [دارقطني 222/1] ، [مصنف ابن أبى شيبه 368/4] ، [البيهقي فى المعرفة 2281] و [المستدرك 175/1]
وضاحت
(تشریح حدیث 990)
سنن دارمی کے مطبوعہ نسخوں میں عنوان یہی ہے کہ حائضہ عورت کا طہارت کے بعد .... لیکن روایات سب مدتِ نفاس سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ باب آگے (105) نمبر پر آ رہا ہے۔
ورس: زرد رنگ کی خوشبودار نبات ہے جو یمن میں پائی جاتی ہے۔
الحكم: إسناده جيد
← پچھلی حدیث (990) باب پر واپس اگلی حدیث (992) →