بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 952 — عورت کے حیض اور استحاضہ کے ایام گڈمڈ ہو جائیں تو کیا کرے؟
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل عورت کے حیض اور استحاضہ کے ایام گڈمڈ ہو جائیں تو کیا کرے؟ حدیث 952
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ الرَّجُلِ يَبْتَاعُ الْجَارِيَةَ لَمْ تَبْلُغْ الْمَحِيضَ وَلَا تَحْمِلُ مِثْلُهَا، بِكَمْ يَسْتَبْرِئُهَا؟، قَالَ: "بِثَلَاثَةِ أَشْهُرٍ"..
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام اوزاعی رحمہ اللہ سے مروی ہے: میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے دریافت کیا: آدمی نابالغ لونڈی خریدے، جس کے مثل حاملہ نہ ہو سکے تو اس کے استبراء رحم کی مدت کیا ہو گی؟ فرمایا: تین مہینے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 952]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 956] »
اس روایت کی سند صحیح ہے، اور (1212) رقم پر آ رہی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (951) باب پر واپس اگلی حدیث (953) →