بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 939 — عورت کے حیض اور استحاضہ کے ایام گڈمڈ ہو جائیں تو کیا کرے؟
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل عورت کے حیض اور استحاضہ کے ایام گڈمڈ ہو جائیں تو کیا کرے؟ حدیث 939
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، قَالَ: سُئِلَ مَالِكٌ عَنْ عِدَّةِ الْمُسْتَحَاضَةِ إِذَا طُلِّقَتْ، فَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ: "عِدَّتُهَا سَنَةٌ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هُوَ قَوْلُ مَالِكٍ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام مالک رحمہ اللہ سے مستحاضہ کی طلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ابن شہاب (زہری) عن سعید بن المسیب رحمہما اللہ سے نقل کیا کہ اس کی عدت ایک سال ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ امام مالک رحمہ اللہ کا قول ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 939]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 943] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ الموطا الطلاق 71] ، [ابن أبى شيبه 158/5] ، نیز رقم (944)۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (938) باب پر واپس اگلی حدیث (940) →