بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 915 — نماز کے وقت میں کوئی عورت پاک ہو یا اسے حیض آئے
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل نماز کے وقت میں کوئی عورت پاک ہو یا اسے حیض آئے حدیث 915
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: حَدَّثَنَا عَنْ يَعْقُوبَ، عَنْ أَبِي يُوسُفَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: "إِذَا حَاضَتْ الْمَرْأَةُ فِي وَقْتِ الصَّلَاةِ، فَلَيْسَ عَلَيْهَا الْقَضَاءُ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْقُوبُ هُوَ ابْنُ الْقَعْقَاعِ قَاضِي مَرْوٍ، وَأَبُو يُوسُفَ شَيْخٌ مَكِّيٌّ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: نماز کے وقت میں عورت کو حیض آ جائے تو اس پر کوئی قضا نہیں ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: یعقوب: ابن القعقاع قاضی مرد اور ابویوسف: شیخ مکی ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 915]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 919] »
اس کی سند جید ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں مل سکی۔
الحكم: إسناده جيد
← پچھلی حدیث (914) باب پر واپس اگلی حدیث (916) →