بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 849 — جن علماء نے مستحاضہ سے جماع کرنے کو جائز کہا ان کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل جن علماء نے مستحاضہ سے جماع کرنے کو جائز کہا ان کا بیان حدیث 849
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، وَعَطَاءٍ، قَالُوا فِي الْمُسْتَحَاضَةِ: "تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
قتادہ سے مروی ہے: سعید بن المسيب، حسن و عطاء نے مستحاضہ کے بارے میں فرمایا: غسل کر کے نماز پڑھے گی، رمضان کے روزے رکھے گی، اور اس کا شوہر اس سے جماع کر سکتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 849]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 853] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 279/4] ۔ نیز دیکھئے رقم (835)۔
وضاحت
(تشریح احادیث 831 سے 849)
ان تمام آثار سے معلوم ہوا کہ مستحاضہ مدتِ حیض گذر جانے کے بعد غسل کر کے نماز بھی پڑھے گی، روزے بھی رکھے گی اور اس کا شوہر اس سے جماع بھی کر سکتا ہے۔
یہی راجح مسلک ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (848) باب پر واپس اگلی حدیث (850) →