بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 792 — روزے دار کے مباشرت کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل روزے دار کے مباشرت کرنے کا بیان حدیث 792
أَبُو عَاصِمٍ ، هِشَامٍ ، حَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے سے ہوتے اور اپنی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 792]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 796] »
یہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔ دیکھئے: [بخاري 1922، 1927] ، [مسلم 1106] ، [أبوداؤد 268] ، [ترمذي 132] ، [نسائي 285] ، [ابن ماجه 636] ، [مسند أبى يعلی 4428] ، [ابن حبان 3537]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (791) باب پر واپس اگلی حدیث (793) →