☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 751
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 751
الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَرَّانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، الْجُلَاحِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيِّ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ الْجُلَاحِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيِّ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَى رِجَالٌ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَصْحَابُ هَذَا الْبَحْرِ نُعَالِجُ الصَّيْدَ عَلَى رَمَثٍ فَنَعْزُبُ فِيهِ اللَّيْلَةَ وَاللَّيْلَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ وَالْأَرْبَعَ، وَنَحْمِلُ مَعَنَا مِنْ الْعَذْبِ لِشِفَاهِنَا، فَإِنْ نَحْنُ تَوَضَّأْنَا بِهِ، خَشِينَا عَلَى أَنْفُسِنَا، وَإِنْ نَحْنُ آثَرْنَا بِأَنْفُسِنَا وَتَوَضَّأْنَا مِنْ الْبَحْرِ، وَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا مِنْ ذَلِكَ، فَخَشِينَا أَنْ لَا يَكُونَ طَهُورًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَوَضَّئُوا مِنْهُ فَإِنَّهُ الطَّاهِرُ مَاؤُهُ الْحَلَالُ مَيْتَتُهُ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: بنومدلج کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سمندر میں رہنے والے ہیں، تختوں پر بیٹھ کر شکار کرتے ہیں، پھر رات دو رات، تین رات، چار چار راتیں غائب رہتے ہیں، اپنے ساتھ ہونٹوں کے لئے میٹھا پانی رکھتے ہیں، پس اگر اس سے وضو کر لیں تو جانوں کا خطرہ ہو جائے، اور اگر اپنے نفس کو ترجيح دے کر سمندر کے پانی سے وضو کر لیں تو ہمارے دل میں خلش رہتی ہے کہ کہیں یہ پانی ناپاک نہ ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر کے پانی سے وضو کرو، اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردہ حلال ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 751]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات لكن محمد بن إسحاق قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 755] »
اس حدیث کی سند میں کچھ کلام ہے، لیکن دوسری صحیح اسانید سے یہ حدیث مروی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 83] ، [ترمذي 69] ، [ابن ماجه 386] ، [الموطا 2/1] ، [مسند أحمد 237/2] و [المستدرك 141/1]
وضاحت
(تشریح حدیث 750)
صحابہ کرام نے صرف پانی کے بارے میں پوچھا تھا، نبی الرحمۃ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھانے کے لئے بھی بتلا دیا کہ اس میں مرا جانور بھی حلال ہے اور اس میں مچھلی وغیرہ سب داخل ہیں، اور یہ حکم صرف مچھلی کے ساتھ خاص نہیں (واللہ اعلم)۔
Grade: رجاله ثقات لكن محمد بن إسحاق قد عنعن وهو مدلس
← Previous Hadith (750) Back to Bab Next Hadith → (752)