بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 738 — جوتوں پر مسح کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل جوتوں پر مسح کرنے کا بیان حدیث 738
أَبُو نُعَيْمٍ ، يُونُسُ ، أَبِي إِسْحَاق ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيًّا
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا"تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى النَّعْلَيْنِ فَوَسَّعَ"، ثُمَّ قَالَ:"لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَمَا رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ، لَرَأَيْتُ أَنَّ بَاطِنَ الْقَدَمَيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هَذَا الْحَدِيثُ مَنْسُوخٌ بِقَوْلِهِ تَعَالَى: وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ سورة المائدة آية 6.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبد خیر نے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے اور دونوں جوتوں پر مسح کرتے دیکھا، پھر فرمایا: اگر میں رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایسا کرتے نہ دیکھتا جیسا تم نے مجھے (مسح) کرتے دیکھا ہے تو میرے خیال میں تلوؤں کا مسح اوپری قدم سے مقدم ہوتا۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث «‏‏‏‏ ﴿وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ﴾ » ‏‏‏‏ [المائده: 6/5] سے منسوخ ہے، کیونکہ: « ﴿وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ﴾ » میں قدم دھونے کا حکم ہے۔ لہٰذا وضو کرتے وقت پیروں پر مسح کرنا درست نہیں ہے۔ جیسا کہ شیعہ حضرات وضو میں قدم دھوتے نہیں ہیں بلکہ ان پر مسح کرتے ہیں، یہ غلط ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 738]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 742] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 162، 163، 164] ، [بيهقي 292/1] ، [دارقطني 204/1] ، [نيل الأوطار 231/1]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (737) باب پر واپس اگلی حدیث (739) →