بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 692 — بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت کیا کہے
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت کیا کہے حدیث 692
أَبُو النُّعْمَانِ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ، قَالَ: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بیت الخلاء میں (قضائے حاجت کے لئے) داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» یعنی اے اللہ میں ناپاک جنوں سے اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 692]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 696] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالنعمان کا نام محمد بن الفضل ہے، اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 142] و [مسلم 375] ، وغيرهم۔ نیز دیکھئے: [أبويعلی 3902] ، [ابن حبان 1407] ، [نيل الأوطار 87/1]
وضاحت
(تشریح حدیث 691)
بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھنی چاہئے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (691) باب پر واپس اگلی حدیث (693) →