بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3482 — جو شخص سو آیات پڑھ لے اس کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل جو شخص سو آیات پڑھ لے اس کی فضیلت کا بیان حدیث 3482
حدیث نمبر: 3482 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ ، يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، تَمِيمٍ الدَّارِيِّ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ، كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایک رات میں سو آیات پڑھیں اس کے لئے ایک رات کا قنوت لکھا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3482]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن إن كان سليمان سمعه من كثير، [مكتبه الشامله نمبر: 3493] »
اس روایت کی سند میں کلام ہے، لیکن بعض دیگر اسانید حسن کے درجہ کو پہنچتی ہیں۔ دیکھئے: [أحمد 103/4] ، [طبراني فى الكبير 50/2، 1352] و [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 438]
وضاحت
(تشریح احادیث 3477 سے 3482)
قنت کے معنی اطاعت کرنا، خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنا، اور عاجزی و گریہ زاری کرنا ہے، اور قانتین کا مطلب اطاعت گذار اور خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنے والے ہیں۔
قرآن پاک میں ہے: «‏‏‏‏﴿وَقُومُوا لِلّٰهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: 238] » یعنی اللہ کے سامنے (نماز میں) خاموشی سے کھڑے رہو، اور مؤمنین کی ایک صفت «﴿وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ﴾ [الأحزاب: 35] » بھی ہے۔
الحكم: إسناده حسن إن كان سليمان سمعه من كثير
← پچھلی حدیث (3481) باب پر واپس اگلی حدیث (3483) →