بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3477 — قرآن پاک کی کوئی دس آیات پڑھنے کی فضیلت
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل قرآن پاک کی کوئی دس آیات پڑھنے کی فضیلت حدیث 3477
حدیث نمبر: 3477 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِسْرَائِيلُ ، أَبِي إِسْحَاق ، الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِعَشْرِ آيَاتٍ، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو رات میں دس آیات کی تلاوت کرے وہ غافلین میں نہ لکھا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3477]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3488] »
مغیرہ بن عبداللہ الجدلی کا ترجمہ کہیں مذکور نہیں ہے، باقی رجال ثقہ ہیں۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 63] و [ابن منصور 29/1، 24] ۔ نیز آگے رقم (3489) پر یہ روایت اور مفصل آ رہی ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 3473 سے 3477)
اس باب کی تمام روایات، آثار و اقوال صحابہ کرام کے ہیں، احتمال ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہو۔
واللہ اعلم۔
الحكم: لم يحكم عليه المحقق
← پچھلی حدیث (3476) باب پر واپس اگلی حدیث (3478) →