☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 3468
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 3468
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ شِهَابٍ ، حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أُمِّهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، فَقَالَ: "ثُلُثُ الْقُرْآنِ، أَوْ تَعْدِلُهُ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
حمید بن عبدالرحمٰن نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے « ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ » کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تہائی قرآن ہے“ یا ”تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3468]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3479] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ اُم حمید: اُم کلثوم بنت عقبہ ہیں۔ دیکھئے: [الرازي فى الفضائل 107] ، [ابن الضريس فى فضائل القرآن 242] ، [الطبراني فى الكبير 74/25، 182] ، [أحمد 404/6] ، [النسائي فى الكبریٰ 10531]
وضاحت
(تشریح احادیث 3459 سے 3468)
ان روایات سے پتہ چلا کہ کوئی شخص اگر تین بار «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھے تو اس کو پورا قرآن پڑھنے کا ثواب ہے، اسی لئے خود پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت معوذتین کے ساتھ اس سورت کو ہمیشہ پڑھا کرتے تھے، اور اس کو تہائی قرآن ایک قول کے مطابق اس لئے کہا گیا کہ قرآن پاک میں تین قسم کے مضامین ہیں:
۱- توحيد . . . ۲- رسالت . . . 3- اعمال
اس سورت میں توحید کا بیان ہے اور اس میں توحید کی تینوں اقسام موجود ہیں، اس لئے ثلث قرآن ہے۔
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (3467) Back to Bab Next Hadith → (3469)