أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ كَانَ "إِذَا قَرَأَ سُورَةً فَخَتَمَهَا، أَتْبَعَهَا بِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عقبہ بن ضمرہ بن حبیب نے اپنے والد سے روایت کیا کہ وہ جب بھی کوئی سورت پڑھ کر ختم کرتے تو اس کے بعد « ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ » پڑھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3462]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى ضمرة بن حبيب وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3473] »
اس اثر کی سند ضمرہ بن حبيب تک صحیح اور انہیں پر موقوف ہے، یعنی یہ ان کا عمل تھا۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔
الحكم: إسناده صحيح إلى ضمرة بن حبيب وهو موقوف عليه