بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3452 — سورہ دخان اور حم و سبح سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل سورہ دخان اور حم و سبح سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت حدیث 3452
حدیث نمبر: 3452 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّهُ "مَنْ قَرَأَ (حم) الدُّخَانَ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ إِيمَانًا وَتَصْدِيقًا بِهَا، أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ بن عیسیٰ نے کہا: مجھے خبر دی گئی ہے کہ جس نے جمعہ کی رات میں سورۂ دخان ایمان و تصدیق کے ساتھ پڑھی، وہ صبح کو اٹھے گا تو بخش دیا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3452]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى عبد الله بن عيسى وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3463] »
عبداللہ بن عیسیٰ پر یہ اثر موقوف ہے، اور ان تک سند صحیح ہے۔ [ترمذي 2891] میں اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ نیز دیکھئے: [شعب الإيمان للبيهقي 2476]
الحكم: إسناده صحيح إلى عبد الله بن عيسى وهو موقوف عليه
← پچھلی حدیث (3451) باب پر واپس اگلی حدیث (3453) →