بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3424 — سورہ البقرہ اور آل عمران کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل سورہ البقرہ اور آل عمران کی فضیلت کا بیان حدیث 3424
حدیث نمبر: 3424 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، مُعَاوِيَةُ ، أَبِي يَحْيَى سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، أَبَا أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ، عَنْ أَبِي يَحْيَى سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَةَ، يَقُولُ: "إِنَّ أَخًا لَكُمْ أُرِيَ فِي الْمَنَامِ أَنَّ النَّاسَ يَسْلُكُونَ فِي صَدْعِ جَبَلٍ وَعْرٍ طَوِيلٍ، وَعَلَى رَأْسِ الْجَبَلِ شَجَرَتَانِ خَضْرَاوَانِ تَهْتِفَانِ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ يَقْرَأُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ؟ هَلْ فِيكُمْ مَنْ يَقْرَأُ سُورَةَ آلِ عِمْرَانَ؟ فَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ: نَعَمْ، دَنَتَا بِأَعْذَاقِهِمَا حَتَّى يَتَعَلَّقَ بِهِمَا، فَتَخْطِرَانِ بِهِ الْجَبَلَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: الْأَعْذَاقُ: الْأَغْصَانُ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابویحییٰ سلیم بن عامر سے مروی ہے، انہوں نے ابوامامہ سے سنا، وہ کہتے تھے: تمہارے ایک بھائی نے خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک پہاڑ کی کی لمبی وحشت ناک دراڑ میں چل رہے ہیں، اور پہاڑ کی چوٹی پر دو ہرے بھرے درخت ہیں جو آواز لگا رہے ہیں: تم میں سے ایسا کوئی ہے جو سورہ بقرہ پڑھتا ہے؟ تم میں سے کوئی ہے جو سورہ آل عمران پڑھتا ہے؟ پس اگر کسی آدمی نے اثبات میں جواب دیا تو وہ دونوں درخت اس کے لئے اپنی شاخیں قریب کر دیتے ہیں جن کو پکڑ کر وہ شخص اکڑتا ہوا پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ جاتا ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اعذاق و اغصان (یعنی ٹہنی اور شاخوں) کو کہتے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3424]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح، [مكتبه الشامله نمبر: 3435] »
عبداللہ بن صالح کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ ابوعبید نے [فضائل القرآن، ص: 236] پر اس کو ذکر کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [الدر المنثور 18/1]
الحكم: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح
← پچھلی حدیث (3423) باب پر واپس اگلی حدیث (3425) →