بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3422 — سورہ البقرہ اور آیت الکرسی کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل سورہ البقرہ اور آیت الکرسی کی فضیلت کا بیان حدیث 3422
حدیث نمبر: 3422 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُجَاهِدٌ هُوَ ابْنُ مُوسَى ، مَعْنٌ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ
حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ هُوَ ابْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ خَتَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ بِآيَتَيْنِ أُعْطِيتُهُمَا مِنْ كَنْزِهِ الَّذِي تَحْتَ الْعَرْشِ، فَتَعَلَّمُوهُنَّ وَعَلِّمُوهُنَّ نِسَاءَكُمْ، فَإِنَّهُمَا صَلَاةٌ، وَقُرْآنٌ، وَدُعَاءٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
جبیر بن نفیر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کو دو آیتوں سے ختم کیا ہے جو مجھے عرش کے تلے خزانہ سے دی گئی ہیں، تم ان کو سیکھو اور اپنی عورتوں کو سکھاؤ کیوں کہ یہ دونوں آیتیں برکت، قرآن، اور دعا ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3422]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 3433] »
اس حدیث کے رواۃ ثقات ہیں لیکن مرسل ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد فى المراسيل 91] ، [الحاكم 2066، 2067] ، [أحمد 151/5، 383] ، [النسائي فى فضائل القرآن 47] و [الفريابي فضائل القرآن 53، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح احادیث 3411 سے 3422)
ان تمام آثار و احادیث سے سورۂ بقرہ کی پہلی اور آ خری آیات، نیز آیت الکرسی کی فضیلت ثابت ہوئی۔
آیت الکرسی کی فضیلت اور بھی احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے۔
الحكم: رجاله ثقات غير أنه مرسل
← پچھلی حدیث (3421) باب پر واپس اگلی حدیث (3423) →