بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3371 — تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے حدیث 3371
حدیث نمبر: 3371 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ ، عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ، وَعَلَّمَ الْقُرْآنَ"، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي، فَأَقْعَدَنِي هَذَا الْمَقْعَدَ أُقْرِئُ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
مصعب بن سعد نے اپنے والد سے روایت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا، راوی (عاصم) نے کہا: انہوں (مصعب) نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس مقام پر بٹھایا اور میں پڑھاتا ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3371]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3382] »
اس حدیث کی سند میں حارث بن نبہان متروک ہیں، لیکن اس کا شاہد صحیح اوپر گذر چکا ہے۔ مزید حوالہ کے لئے دیکھئے: [ابن منصور 102/1، 20] ، [أبويعلی 814] ، [ابن ماجه 213]
الحكم: حديث صحيح
← پچھلی حدیث (3370) باب پر واپس اگلی حدیث (3372) →