بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3318 — نوعمر لڑکے کی وصیت کا بیان
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل نوعمر لڑکے کی وصیت کا بیان حدیث 3318
حدیث نمبر: 3318 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق:"أَنَّ غُلَامًا مِنْهُمْ حِينَ ثُغِرَ يُقَالُ لَهُ مَرْثَدٌ: أَوْصَى لِظِئْرٍ لَهُ مِنْ أَهْلِ الْحِيرَةِ بِأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، فأجازه شريح، وَقَالَ: مَنْ أَصَابَ الْحَقَّ، أَجَزْنَاهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابواسحاق سے مروی ہے کہ ان کے قبیلے کے ایک لڑکے نے جس کا نام مرثد تھا اور اس کے (دودھ کے) دانت گر گئے تھے، اس نے اہلِ حیرہ میں سے اپنی دایہ کے لئے چالیس درہم کی وصیت کی، قاضی شریح نے اس کو جائز قرار دیا اور فرمایا: جو کوئی حق بات کہے ہم نے اس کو جائز قرار دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3318]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3329] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10905] ، [اخبار القضاة 370/2] ، [عبدالرزاق 16412، 16413]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (3317) باب پر واپس اگلی حدیث (3319) →