بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3312 — وصیت پر اس وقت تک گواہ نہ بنو جب تک کہ پڑھ نہ لو
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل وصیت پر اس وقت تک گواہ نہ بنو جب تک کہ پڑھ نہ لو حدیث 3312
حدیث نمبر: 3312 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، مَخْلَدٌ ، هِشَامٍ ، الْحَسَنِ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "لَا تَشْهَدْ عَلَى وَصِيَّةٍ حَتَّى تُقْرَأَ عَلَيْكَ، وَلَا تَشْهَدْ عَلَى مَنْ لَا تَعْرِفُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن رحمہ اللہ نے کہا: کسی وصیت پر گواہ نہ بنو یہاں تک کہ وہ تم کو سنائی جائے، اور جس کو جانتے نہیں اس کی گواہی نہ دو۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3312]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3323] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ اور مخلد: ابن الحسین ہیں، اس کے ہم معنی [ابن أبى شيبه 18091] نے روایت کیا ہے۔
وضاحت
(تشریح حدیث 3311)
امیر المؤمنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے: وہ سورج کی طرف اشارہ کر کے فرماتے تھے: «على مثل هذه أشهد» سورج کی طرح واضح چیز کی گواہی دو، اور جھوٹی گواہی سے شریعت نے روکا ہے «ألا و شهادة الزور.» اور قرآن پاک میں ہے: «﴿وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ﴾ [الحج: 30] » یعنی جھوٹی گواہی دینے سے بچو۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح إلى الحسن
← پچھلی حدیث (3311) باب پر واپس اگلی حدیث (3313) →