بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3280 — غلام کے لئے وصیت کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل غلام کے لئے وصیت کرنے کا بیان حدیث 3280
حدیث نمبر: 3280 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، يُونُسُ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "إِذَا أَوْصَى لِعَبْدِهِ ثُلُثَ مَالِهِ، رُبُعَ مَالِهِ، خُمُسَ مَالِهِ، فَهُوَ مِنْ مَالِهِ دَخَلَتْهُ عَتَاقَةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن رحمہ اللہ نے کہا: جب آدمی اپنے غلام کے لئے اپنے مال میں سے ایک تہائی، یا چوتھائی، یا پانچویں حصے کی وصیت کرے تو وہ اس کے مال میں سے ادا کی جائے گی اور یہ وصیت اس کی آزادی میں شمار ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3280]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3291] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن کسی اور کتاب میں نہیں ملی، اس کے ہم معنی [ابن أبى شيبه 10918] میں دیکھئے۔
الحكم: إسناده صحيح إلى الحسن
← پچھلی حدیث (3279) باب پر واپس اگلی حدیث (3281) →