بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3255 — وارثین میں سے دو قرض کی شہادت دیں
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل وارثین میں سے دو قرض کی شہادت دیں حدیث 3255
حدیث نمبر: 3255 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ: أَنَّهُ سَمِعَ الشَّعْبِيَّ، يَقُولُ: "إِذَا شَهِدَ رَجُلٌ مِنْ الْوَرَثَةِ، فَفِي نَصِيبِهِ بِحِصَّتِهِ، ثُمَّ قَالَ: بَعْدَ ذَلِكَ فِي جَمِيعِ حِصَّتِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اگر وارثین میں سے کوئی ایک آدمی شہادت دے تو اس کے حصہ میں سے ادائیگی ہو گی، اخیر میں کہا: تمام وارثین کے حصہ میں سے ادائیگی ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3255]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3266] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11049] ، [ابن منصور 315]
وضاحت
(تشریح احادیث 3252 سے 3255)
سنن سعید بن منصور اور ابن ابی شیبہ میں صراحت ہے کہ ایک وارث اگر میت پر قرض کا اقرار کر لے تو صرف اسی کے حصہ میں سے قرض ادا کیا جائے گا، اور اگر دو مرد یا ایک مرد ایک عورت اقرار کر لیں تو میت کے کل مال میں سے پہلے قرض ادا کیا جائے گا پھر سب وارثین کو حصے تقسیم ہوں گے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (3254) باب پر واپس اگلی حدیث (3256) →