بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3205 — حق ولاء اپنی طرف کھینچنے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان حق ولاء اپنی طرف کھینچنے کا بیان حدیث 3205
حدیث نمبر: 3205 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: "إِذَا كَانَتْ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْمَمْلُوكِ، فَوَلَدَتْ لَهُ غُلَامًا، فَإِنَّهُ يُعْتَقُ بِعِتْقِ أُمِّهِ، وَوَلَاؤُهُ لِمَوَالِي أُمِّهِ، فَإِذَا أُعْتِقَ الْأَبُ، جَرَّ الْوَلَاءَ إِلَى مَوَالِي أَبِيهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آزاد عورت اگر غلام کے نکاح میں ہو اور اس غلام سے لڑکا پیدا ہو تو اس کی ماں کی آزادی کے ساتھ وہ لڑکا بھی آزاد کر دیا جائے گا، اور اس کا ولاء اس کی ماں کے مالکان کے لئے ہو گا، پھر جب غلام آزاد ہو گا تو اس کا ولاء اس کے باپ کے موالی کی طرف چلا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3205]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 3216] »
اس اثر کی سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [البيهقي 306/10]
الحكم: إسناده منقطع
← پچھلی حدیث (3204) باب پر واپس اگلی حدیث (3206) →