بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3203 — حق ولاء اپنی طرف کھینچنے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان حق ولاء اپنی طرف کھینچنے کا بیان حدیث 3203
حدیث نمبر: 3203 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَعْلَى ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عُمَر
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَر:"الْمَمْلُوكِ يَكُونُ تَحْتَهُ الْحُرَّةُ، يُعْتَقُ الْوَلَدُ بِعِتْقِ أُمِّهِ، فَإِذَا عُتِقَ الْأَبُ، جَرَّ الْوَلَاءَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جس غلام کے عقد میں آزاد بیوی ہو تو اس کا بیٹا بھی ماں کے ساتھ آزاد ہو گا، اور جب باپ آزاد کر دیا جائے گا تو وہ ولاء کو کھینچ لے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3203]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه منقطع إبراهيم النخعي لم يدرك عمر، [مكتبه الشامله نمبر: 3214] »
اس اثر کے رجال ثقات ہیں، لیکن ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا لقاء سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ تخریج دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11581، 11582] ، [عبدالرزاق 16276، 16277] ، [البيهقي 306/10]
الحكم: رجاله ثقات غير أنه منقطع إبراهيم النخعي لم يدرك عمر
← پچھلی حدیث (3202) باب پر واپس اگلی حدیث (3204) →