بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3148 — ولد الزنا کے میراث پانے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان ولد الزنا کے میراث پانے کا بیان حدیث 3148
حدیث نمبر: 3148 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "قَضَى بِمِيرَاثِ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّهِ كُلِّهِ، لِمَا لَقِيَتْ فِيهِ مِنْ الْعَنَاءِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عمرو بن شعیب نے اپنے باپ سے، انہوں نے ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما) سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابن الملاعنہ (جس بچے کا باپ منکر ہو) کی کل میراث (مال) کا فیصلہ ماں کے لئے کیا، کیوں کہ اس کی ہی وجہ سے وہ مصیبتوں میں گرفتار ہوئی۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3148]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى عمرو بن شعيب، [مكتبه الشامله نمبر: 3157] »
اس روایت کی سند عمرو بن شعيب تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2098] ، [البيهقي 259/6]
الحكم: إسناده صحيح إلى عمرو بن شعيب
← پچھلی حدیث (3147) باب پر واپس اگلی حدیث (3149) →