بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3122 — مجوس کے لئے میراث کے مسائل کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان مجوس کے لئے میراث کے مسائل کا بیان حدیث 3122
حدیث نمبر: 3122 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَجَّاجٌ ، حَمَّادٌ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، رَجُلٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيًّا ، وَابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ، قَالَا فِي الْمَجُوسِ: "إِذَا أَسْلَمُوا، يَرِثُونَ مِنْ الْقَرَابَتَيْنِ جَمِيعًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعو رضی اللہ عنہما نے مجوس کے بارے میں کہا کہ جب وہ مسلمان ہو جائیں تو وہ دونوں قرابتوں کی جانب سے وارث ہوں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3122]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 3131] »
اس حدیث کی سند میں ”رجل“ مجہول ہیں، ان کا نام پتہ معلوم نہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11470] ، [البيهقي 260/6]
وضاحت
(تشریح حدیث 3121)
اس اثر کا مطلب یہ ہے کہ کسی مجوسی نے اپنی ماں، بہن، بیٹی سے نکاح کر لیا تو وہ بیوی اور ماں بہن ایسی دونوں حیثیتوں سے میراث لے گی۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده ضعيف فيه جهالة
← پچھلی حدیث (3121) باب پر واپس اگلی حدیث (3123) →