بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3074 — بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی حدیث 3074
حدیث نمبر: 3074 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو خَالِدٍ ، ابْنُ سَالِمٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عُمَرَ ، وَعَلِيٍّ ، وَزَيْدٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، أَنْبَأَنَا ابْنُ سَالِمٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَزَيْدٍ، قَالُوا: "الدِّيَةُ تُورَثُ كَمَا يُورَثُ الْمَالُ خَطَؤُهُ وَعَمْدُهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عمر، سیدنا علی و سیدنا زید رضی اللہ عنہم نے کہا: دیت کی وراثت اسی طرح تقسیم ہو گی جس طرح مال کی وراثت (تقسیم) ہوتی ہے چاہے وہ دیت قتل خطا کی ہو چاہے قتل عمد کی۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3074]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن سالم، [مكتبه الشامله نمبر: 3084] »
اس اثر کی سند محمد بن سالم کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسرے طرق بھی ضعیفہ ہیں۔ دیکھے: [ابن أبى شيبه 7605] ، [ابن منصور 308] ، [ابن حزم 475/10]
وضاحت
(تشریح احادیث 3066 سے 3074)
ان آ ثار سے ثابت ہوا کہ مرنے والے کی دیت بھی اصحاب الفروض میں ایسے ہی تقسیم کی جائے گی جیسے مال تقسیم کیا جاتا ہے، ہر صاحبِ حق کو اس کا حق دیا جائے گا۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف محمد بن سالم
← پچھلی حدیث (3073) باب پر واپس اگلی حدیث (3075) →