بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2949 — دادا کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان دادا کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا بیان حدیث 2949
حدیث نمبر: 2949 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عِيسَى الْخياط ، الشَّعْبِيِّ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عِيسَى الْخياط، عَنْ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ "يُقَاسِمُ بِالْجَدِّ مَعَ الْأَخِ وَالْأَخَوَيْنِ، فَإِذَا زَادُوا أَعْطَاهُ الثُّلُثَ، وَكَانَ يُعْطِيهِ مَعَ الْوَلَدِ السُّدُسَ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دادا کو ایک یا دو بھائی کے ساتھ تقسیم میں شریک کرتے تھے، اگر بھائی زیادہ ہوتے تو دادا کو ثلث دیتے اور اولاد کے ساتھ سدس دیتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2949]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في اسناده عيسى بن أبي عيسى: ميسرة وهو متروك وباقي رجاله ثقات، [مكتبه الشامله نمبر: 2958] »
اس اثر کی سند میں عیسیٰ بن ابی عیسیٰ: میسرہ، متروک ہیں لیکن دوسری صحیح سند سے بھی یہ اثر مروی ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11265] ، [ابن منصور 59] ، [البيهقي 249/2] ، [المحلی 284/9]
الحكم: في اسناده عيسى بن أبي عيسى: ميسرة وهو متروك وباقي رجاله ثقات
← پچھلی حدیث (2948) باب پر واپس اگلی حدیث (2950) →