بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2926 — بھائی، بہن، بیٹے اور پوتے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان بھائی، بہن، بیٹے اور پوتے کا بیان حدیث 2926
حدیث نمبر: 2926 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عِيسَى بْنِ يُونُسَ ، إِسْمَاعِيل ، ابْنَ مَسْعُودٍ ، حَكِيمٌ ، زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ إِسْمَاعِيل، قَالَ: ذَكَرْنَا عِنْدَ حَكِيمِ بْنِ جَابِر: أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ فِي أَخَوَاتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ وَإِخْوَةٍ وَأَخَوَاتٍ لِأَبٍ: أَنَّهُ كَانَ يُعْطِي لِلْأَخَوَاتِ مِنْ الْأَبِ وَالْأُمِّ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلذُّكُورِ دُونَ الْإِنَاثِ، فَقَالَ حَكِيمٌ: قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: "هَذَا مِنْ عَمَلِ الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ يَرِثَ الرِّجَالُ دُونَ النِّسَاءِ إِنَّ إِخْوَتَهُنَّ قَدْ رُدُّوا عَلَيْهِنَّ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اسماعیل بن ابی خالد نے کہا: ہم نے حکیم بن جابر کے پاس تذکرہ کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ حقیقی بہن اور پدری بھائی بہن کے ساتھ حقیقی بہنوں کو دو ثلث دیتے ہیں اور جو بچتا ہے وہ صرف مردوں میں تقسیم کرتے ہیں عورتوں کو کچھ نہیں دیتے، حکیم نے کہا: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تو دورِ جاہلیت کا عمل ہے کہ عورتوں کے بجائے صرف مرد ہی وارث ہوں، ان کی عورتیں وارث نہ ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2926]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأخرجه ابن أبي شيبة، [مكتبه الشامله نمبر: 2934] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11127] ، [ابن حزم فى المحلی 270/9]
الحكم: إسناده صحيح وأخرجه ابن أبي شيبة
← پچھلی حدیث (2925) باب پر واپس اگلی حدیث (2927) →