أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، أَبِيه ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيه، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَهْوَنُ النَّاسِ عَذَابًا مَنْ لَهُ نَعْلَانِ يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے ہلکا عذاب (جہنم میں) اس کو ہوگا جو دو جوتیاں پہنے ہوگا جن سے اس کا دماغ (گرم پانی کی طرح) کھولتا ہوگا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2882]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2890] »
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 213] ، [أحمد 432/2] ، [ابن حبان 7472] ، [الموارد 2617]
وضاحت
(تشریح حدیث 2881)
سب سے ہلکے اور کم عذاب والے کا یہ حال ہوگا تو دوسروں کا کیا حال ہوگا۔
مسلم شریف میں ہے: اور یہ عذاب ابوطالب کو ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رفاقت اور مدد کرنے کی وجہ سے۔
الحكم: إسناده حسن