بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2829 — نرمی سے کام لینے کا بیان
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان نرمی سے کام لینے کا بیان حدیث 2829
حدیث نمبر: 2829 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک الله تعالیٰ ہر کام میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2829]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2836] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6024] ، [مسلم 2165] ، [ابن ماجه 3689] ، [أبويعلی 4421] ، [ابن حبان 549] ، [الحميدي 250]
وضاحت
(تشریح احادیث 2827 سے 2829)
نرمی، ملائمت اور رحم دلی ایسے اوصاف ہیں کہ آدمی ہر دل عزیز اور مقبول بن جاتا ہے اور عنداللہ بھی محبوب ہوتا ہے، اور نرمی پر جو اجر و ثواب اور عطیاتِ ربانی کا نزول ہوتا ہے وہ سختی و سنگدلی پر نہیں، اور جو سختی و سنگدلی اپناتا ہے وہ لوگوں کی نظر میں ناپسندیدہ اور اللہ کے نزدیک بھی ناپسندیدہ ہوتا ہے۔
البتہ دین کے معاملات میں نرمی اور مجاملت سخت ناپسندیدہ ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2828) باب پر واپس اگلی حدیث (2830) →