بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2763 — اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ سے بہت زیادہ خوش ہوتا ہے
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ سے بہت زیادہ خوش ہوتا ہے حدیث 2763
حدیث نمبر: 2763 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، النُّعْمَانِ هُوَ: ابْنُ بَشِيرٍ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ النُّعْمَانِ هُوَ: ابْنُ بَشِيرٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَافَرَ رَجُلٌ فِي أَرْضٍ تَنُوفَةٍ فَقَالَ: تَحْتَ شَجَرَةٍ وَمَعَهُ رَاحِلَتُهُ، وعَلَيْهَا زَادُهُ وَطَعَامُهُ، فَاسْتَيْقَظَ وَقَدْ ذَهَبَتْ رَاحِلَتُهُ، فَعَلَا شَرَفًا، فَلَمْ يَرَ شَيْئًا، ثُمَّ عَلَا شَرَفًا، فَلَمْ يَرَ شَيْئًا، ثُمَّ عَلَا شَرَفًا فَلَمْ يَرَ شَيْئًا، قَالَ: فَالْتَفَتَ فَإِذَا هُوَ بِهَا تَجُرُّ خِطَامَهَا، فَمَا هُوَ بِأَشَدَّ فَرَحًا بِهَا مِنَ اللَّهِ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ إِذَا تَابَ إِلَيْهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی اونٹنی لے کر بیابان جنگل کی طرف سفر پر نکلا، ایک درخت کے سایہ تلے وہ قیلولہ کر رہا تھا، اس کی سواری بھی اس کے ساتھ تھی جس پر اس کا زادِ راہ اور کھانا لدا ہوا تھا۔ جب بیدار ہوا تو دیکھا اس کی سواری اونٹنی تو جا چکی ہے۔ وہ ایک ٹیلے پر چڑھا کچھ نہ دکھائی دیا، دوسرے ٹیلے پر چڑھا وہاں سے بھی کچھ دکھائی نہ دیا (یعنی اونٹنی و غیره)، تیسرے ٹیلے پر چڑھا وہاں سے بھی کچھ دکھائی نہ دیا۔ ایک طرف متوجہ ہوا تو اونٹنی نظر آ گئی۔ اس وقت وہ اتنا خوش نہ ہوا ہوگا جتنا الله تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے خوش ہوتا ہے جب وہ توبہ کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2763]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2770] »
اس حدیث کی سند جید ہے اور اصل اس کی صحیحین میں موجود ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6308] ، [مسلم 2745] ، [أحمد 273/4] ، [أبويعلی 5100، 6600] ، [ابن حبان 618، 821، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2762)
اس حدیث میں بھی توبہ کی ترغیب ہے، اور توبہ الله تعالیٰ کو محبوب ہے۔
مثال سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے واضح کیا کہ ایک آدمی بیابان جنگل میں ہو، کھانے پینے کی کوئی چیز اس کے پاس نہیں، سواری سب کچھ لے کر غائب ہوگئی، اِدھر اُدھر بھاگ دوڑ کیا، ناکام اور مایوس ہو کر بیٹھ گیا اور موت کا یقین ہوگیا، ایسے میں اچانک اپنا اونٹ اسے نظر آ جائے تو وہ کتنا خوش ہوگا، اس کا اندازہ کرنا آسان ہے۔
اللہ تعالیٰ بندے سے توبہ کے وقت اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔
الحكم: إسناده جيد
← پچھلی حدیث (2762) باب پر واپس اگلی حدیث (2764) →