بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2713 — عورت بغیر محرم کے سفر نہ کرے
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں عورت بغیر محرم کے سفر نہ کرے حدیث 2713
حدیث نمبر: 2713 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَعْلَى ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ سَفَرًا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَصَاعِدًا إِلَّا وَمَعَهَا أَبُوهَا، أَوْ أَخُوهَا، أَوْ زَوْجُهَا، أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهُمَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عورت تین دن یا تین دن سے زیادہ کا سفر بغیر اپنے باپ، بھائی، شوہر اور ذورحم کے نہ کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2713]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2720] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1197] ، [مسلم 1340] ، [أبويعلي 1161] ، [ابن حبان 1617] ، [الحميدي 767]
وضاحت
(تشریح حدیث 2712)
عورت کا بنا محرم کے مطلق سفر کرنا منع ہے، حتیٰ کہ یہ سفرِ حج ہی کیوں نہ ہو۔
ایک، دو یا تین دن کے سفر کا ذکر سائل کے سوال کے مطابق ہے، اور یہ شرط نہیں کہ اس سے کم مسافت میں عورت سفر کر سکتی ہے، بلکہ مطلق سفر کرنا ہی بنا محرم کے ناجائز ہے، اور محرم کا مطلب یہ ہے کہ اس کا حقیقی بھائی یا باپ وغیرہ جس سے نکاح جائز نہ ہو، یا پھر شوہر ساتھ میں ہو۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2712) باب پر واپس اگلی حدیث (2714) →