بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2629 — جس میت پر قرض ہو اس پر نماز پڑھنے کا بیان
کتب سنن دارمی خرید و فروخت کے ابواب جس میت پر قرض ہو اس پر نماز پڑھنے کا بیان حدیث 2629
حدیث نمبر: 2629 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، وَأَبُو الْوَلِيدِ ، شُعْبَةَ ، عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ , وَأَبُو الْوَلِيدِ , عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: "صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَإِنَّ عَلَيْهِ دَيْنًا". قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:"بِالْوَفَاءِ؟". قَالَ:"بِالْوَفَاءِ". قَالَ: فَصَلَّى عَلَيْهِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس پر نماز پڑھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اپنے ساتھی پرتم نماز پڑھ لو کیونکہ اس پر قرض ہے۔ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ قرض یا رسول اللہ میرے ذمے ہے (یعنی میں ادا کر دوں گا)۔ فرمایا: پورا ادا کرو گے۔ عرض کیا: پورا ادا کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر نمازِ جنازہ پڑھی۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2629]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2635] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھے: [ترمذي 1069] ، [نسائي 1959] ، [ابن ماجه 2407] ، [ابن حبان 3058] ، [موارد الظمآن 1159]
وضاحت
(تشریح حدیث 2628)
معلوم ہوا قرض بہت بری بلا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی وجہ سے نماز پڑھنے میں تأمل کیا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ بہت ہی رحم دل اور خیر خواہ تھے۔
بعض علماء نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تنبیہ کے طور پر ایسا کیا تاکہ دوسرے لوگ قرض کی ادائیگی کا خوب خیال رکھیں، اور یہ قرض ایسی بلا ہے کہ شہداء کے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے لیکن قرض معاف نہ ہوگا، کیونکہ یہ حقوق العباد میں سے ہے۔
علماء نے کہا: اس حدیث سے یہ نکلا کہ امام کو جائز ہے بعض مردوں پر جن سے گناہ سرزد ہوا ہو نماز نہ پڑ ھے دوسرے لوگوں کو ڈرانے کے لئے، لیکن دوسرے لوگ نماز پڑھ لیں، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا: تم لوگ اس پر نماز پڑھ لو۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ میت کی طرف سے ضمانت درست ہے، اور اس کی طرف سے قرض کی ادائیگی بڑا کارِ ثواب ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2628) باب پر واپس اگلی حدیث (2630) →