بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2576 — خیر خواہی کا بیان
کتب سنن دارمی خرید و فروخت کے ابواب خیر خواہی کا بیان حدیث 2576
حدیث نمبر: 2576 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، إِسْمَاعِيل ، قَيْسٍ ، جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:"بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى إِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نماز پڑھنے، زکاة دینے، اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2576]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2582] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 57] ، [مسلم 56] ، [أبويعلی 7503] ، [ابن حبان 4545] ، [الحميدي 813]
وضاحت
(تشریح حدیث 2575)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز پڑھنا، اور صاحبِ نصاب ہونے پر زکاة دینا، اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنا، ہر مسلمان کے واجبات میں سے ہے، خصوصاً بيع و شراء کے معاملے میں خرید و فروخت کے وقت اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ خیر خواہی کا ثبوت دینا چاہیے، دھوکے اور فریب سے ناجائز تجارت نہیں کرنی چاہیے۔
اس حدیث کو کتاب البیوع میں ذکر کرنے کا یہی مقصد ہے۔
اس سے امام دارمی رحمہ اللہ کی بصیرت اور فہمِ فقہ پر روشنی پڑتی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
← پچھلی حدیث (2575) باب پر واپس اگلی حدیث (2577) →