بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2407 — انگلیوں کی دیت کا بیان
کتب سنن دارمی دیت کے مسائل انگلیوں کی دیت کا بیان حدیث 2407
حدیث نمبر: 2407 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو نُعَيْمٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "هَذَا وَهَذَا سَوَاء , وَقَالَ: بِخِنْصِرِهِ وَإِبْهَامِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ اور یہ (سب) برابر ہیں اور چھنگلیا اور انگوٹھے کی طرف اشارہ کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الديات/حدیث: 2407]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2415] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6895] ، [أبوداؤد 4558] ، [ترمذي 1392] ، [نسائي 4863] ، [ابن ماجه 2652] ، [ابن حبان 6012] ، [موارد الظمان 1528] ، [ابن أبى شيبه 7033] ، [ابن الجارود 782]
وضاحت
(تشریح حدیث 2406)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چھوٹی انگلیاں، چھنگلیا اور انگوٹھا دیت میں سب برابر ہیں، حالانکہ انگوٹھے میں دو ہی جوڑ ہوتے ہیں، اور بڑی انگلیوں کے مقابلہ میں چھنگلیا چھوٹی ہوتی ہے، اور انگوٹھا چھنگلی کے مقابلے میں زیادہ سود مند ہوتا ہے، لیکن دیت دس اونٹ ہی ہونگے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2406) باب پر واپس اگلی حدیث (2408) →