☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 2391
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 2391
الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ ، الزُّهْرِيُّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْيَمَنِ وَكَانَ فِي كِتَابِهِ: "أَنَّ الرَّجُلَ يُقْتَلُ بِالْمَرْأَةِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم عن ابیہ عن جدہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہلِ یمن کو جو مکتوب بھیجا اس میں تھا کہ: ”عورت کے بدلے مرد کو قتل کیا جائے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الديات/حدیث: 2391]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2399] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن صحیحین میں اس کا شاہد صحیح موجود ہے۔ [ديكهئے: نسائي 4868] ، [ابن حبان 5990، 6559] ، [موارد الظمآن 792] ، [وشاهده فى البخاري، نبي كريم صلى الله عليه و آله وسلم نے ايك بچي كے بدلے يهودي كو قصاص ميں قتل كيا 2413]
وضاحت
(تشریح حدیث 2390)
قود قصاص کو کہتے ہیں، یعنی مقتول کے بدلے قاتل کو قتل کیا جائے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی آدمی عورت کو قتل کر دے تو اس قتلِ عمد پر مرد کو قصاص میں قتل کیا جائے۔
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (2390) Back to Bab Next Hadith → (2392)