☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 2382
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 2382
أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، شُعْبَةُ ، عَمْرٍو هُوَ: ابْنُ مُرَّةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو هُوَ: ابْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو زَمَنَ الْجَمَاجِمِ يُحَدِّثُ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، فَحَلَفَ أَنْ لَا يُعْطِيَهُ شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: "مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ بن عمرو نے معرکہ جماجم کے دوران حدیث بیان کرتے ہوئے کہا: ایک آدمی نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے مدد مانگی تو انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ اس کو کچھ نہیں دیں گے، پھر کہا: کاش میں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہ سنا ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمارہے تھے: ”کوئی آدمی قسم کھا لے کسی چیز پر پھر اس کے غیر میں بھلائی سمجھے تو پہلے جو کام بہتر ہے اس کو کرے پھر اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔“ [سنن دارمي/من النذور و الايمان/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2390] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1651] ، [نسائي 3794] ، [ابن حبان 4346] ، [بخاري فى الكبير 151/5]
وضاحت
(تشریح حدیث 2381)
یعنی قسم کھائی کہ: اللہ کی قسم! اس شخص کی مدد نہ کرونگا، پھر خیال آیا کہ مدد کرنا اچھا ہے، تو اس آدمی کی پہلے مدد کرے یعنی قسم توڑ دے اور پھر اس قسم کا کفارہ ادا کرے۔
یعنی پہلے قسم توڑ دے پھر کفارہ دے۔
Grade: الحديث صحيح
← Previous Hadith (2381) Back to Bab Next Hadith → (2383)