بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2291 — حق رضاعت کس طرح ادا ہو سکتا ہے؟
کتب سنن دارمی نکاح کے مسائل حق رضاعت کس طرح ادا ہو سکتا ہے؟ حدیث 2291
حدیث نمبر: 2291 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدَةُ ، هِشَامٍ ، أَبِيه ، حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيه، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعِ؟ قَالَ: "الْغُرَّةُ: الْعَبْدُ أَوِ الْأَمَةُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حجاج بن حجاج اسلمی نے اپنے والد (سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! دودھ کے حق کو کون سی چیز مجھ سے دور کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک غلام یا لونڈی۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2291]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2300] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2064] ، [ترمذي 1153] ، [نسائي 3329] ، [أبويعلی 6835] ، [ابن حبان 4230] ، [موارد الظمآن 1253]
وضاحت
(تشریح حدیث 2290)
یعنی غلام یا لونڈی رضاعی ماں باپ کو خرید کر دے دو جو ان کی خدمت کریں، اس سے حقِ رضاعت ادا ہو جائے گا۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2290) باب پر واپس اگلی حدیث (2292) →